پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل نے آسٹریلیا میں ایک نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کی ہے، یہ نمائشی میچ وکٹوریہ کے 2 کلبز کے درمیان کھیلا گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق نمائشی میچز کرانے والی انتظامی کمپنی پر دھوکا دہی کے الزامات ہیں، جن میں کمپنی کو پولیس کی تحقیقات کا سامنا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرکٹرز کرمنل تحقیقات میں شامل نہیں ہیں۔
ایک کلب کی قیادت سری لنکا کے تلکرتنے دلشان کر رہے ہیں، شعیب ملک اور کرس گیل 4 دسمبر کو بھی میچز کھیلیں گے۔
کرس گیل کا کہنا ہے کہ مجھے یہاں اچھا لگ رہا ہے لیکن زیادہ وقت گزارنے نہیں آیا، میں نے یہاں صرف 2 گیمز کھیلنے ہیں۔
شعیب ملک نے کہا کہ یہاں کھیلنے کے لیے میرے ایجنٹ نے رابطہ کیا، میں نے موقع سے فائدہ اٹھایا، جو بھی معاہدے میں لکھا ہے وہ پورا کر دیا گیا ہے، میں صرف کرکٹ کھیلنے آیا ہوں۔
سابق سری لنکن کرکٹر تلکرتنے دلشان کا کہنا ہے کہ کلب کے لیے یہ بڑی اچھی بات ہے کہ بڑے نام یہاں آئے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کرس گیل اور شعیب ملک جیسے کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ہے۔
تلکرتنے دلشان نے کہا کہ میں کپتان ہوں، کرکٹ پر فوکس ہے مینجمنٹ کی طرف کیا ہوا مجھے علم نہیں۔
Comments are closed.