منگل4؍جمادی الاوّل 1444ھ29؍نومبر2022ء

مریم اورنگزیب کی پاکستانی اور انگلش کرکٹرز سے ملاقات

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر کا کردار ناقابل فراموش ہے، وزیر اعظم شہبازشریف نے بھی انگلش ٹیم کے دورے کے لیے کردار ادا کیا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2005 کے بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ضروری ہے کہ انٹرنیشنل ٹیمیں یہاں آتی رہیں، کرکٹ ہمارے کلچر کا حصہ بن چکا ہے، پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ کی بہترین ٹیمیں ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں کبھی کبھی نفرت دکھائی دیتی ہے لیکن کرکٹ ماحول تبدیل کردیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز کرکٹ کی اصل روح ہے، کرکٹ پر سیاست نہیں ہوتی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے میچز بھی ہو رہے ہیں، نوجوان مثبت سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھی دونوں ٹیمیں ایک ساتھ فائنل تک پہنچیں، کرکٹ کھیل ہے، جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا، دونوں ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

عشائیہ کےموقع پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی وفاقی وزیر اطلاعات سےملاقات ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 17 سال بعد تاریخی ٹیسٹ سیریز کے لئے پوری قوم پرجوش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.