پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے اولاد کی اچھی تربیت کی اہمیت کے حوالے سےسوشل میڈیا پر ایک اہم پیغام دیا ہے۔
شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اگر اولاد کو تحفہ نہ دیا جائے تو وہ کچھ دیر روئے گی۔‘
انہوں نے علم اور دین کی زندگی میں اہمیت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’مگر علم نہ دیا جائے تو ساری زندگی روئے گی اور اگر دین نہیں سکھایا تو قیامت کے دن بھی روئے گی۔۔۔!!‘
شعیب اختر کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا جبکہ ناقدیں اور مداحوں کی جانب سے انکے اس ٹوئٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے پہلے سابق فاسٹ بالر والدین کی اہمیت اور بچوں کے انکے ساتھ سلوک کرنے سے متعلق پیغام بھی خوبصورت پیغام شئیر کرچکے ہیں۔
والدین سے متعلق اپنے پیغام میں شعیب اخترنے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’والدین سے مسکرا کر بات کیا کریں، ہم مڈل کلاس لوگ ہیں، ہمارے ماں باپ کے پاس جائیدادیں نہیں زندگیاں ہوتی ہیں جو وہ ہم پر لگا دیتے ہیں۔‘
Comments are closed.