پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے آسٹریلیا کے خلاف ماضی کے ٹیسٹ میچ میں کی گئی اپنی تباہ کن بالنگ کی ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔
شعیب اختر نے ایک ہی اوور میں آسٹریلوی کھلاڑی ایڈم گل کرسٹ، مارک ووہ اور اسٹیو ووہ کو تیز ترین گیندوں پر آؤٹ کرنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔
شعیب اختر نے اپنی ویڈیوز کے ساتھ ایڈم گل کرسٹ اور اسٹیو ووہ کو ٹیگ بھی کیا تاکہ وہ بھی یہ ویڈیوز دیکھ لیں۔
شعیب اختر کی ویڈیوز کو انکے اکاؤنٹ پر ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے شعیب اختر کی عمدہ بالنگ کی تعریف بھی کی گئی۔
Comments are closed.