بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شریف خاندان التوا کے پیچھے چُھپ رہا ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ شریف خاندان التوا کے پیچھے چھپ رہا ہے، ہتھکنڈوں کے پیچھے چھپنا شریف خاندان کا پرانا وتیرہ ہے۔

اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ عدالت نے کیس چلانے کا کہا تو جواب آیا کہ وکیل کیس چھوڑ گئے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ شریف خاندان سے جب بھی کرپشن پر سوال ہوتا ہے یہ بیمار ہوجاتے ہیں، اب شریف خاندان کے وکیل بھی بیمار ہورہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ مریم نواز کو چیلنج کر تے ہیں کہ وہ عدالت کو کہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.