بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شرمیلا فاروقی کی سینیٹ الیکشن سے قبل کافی کیساتھ سیلفی وائرل

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی سینیٹ الیکشن سے قبل کافی کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شرمیلا فاروقی نے سینیٹ الیکشن سے قبل اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے۔

مذکورہ سیلفی میں شرمیلا فاروقی اپنی گاڑی میں موجود ہیں جبکہ اُن کے ہاتھ میں کافی کا کپ ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سینیٹ الیکشن 2021۔‘

پی پی رہنما نے لکھا کہ ’کافی پہلی ترجیح ہے‘ اور اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے مسکرانے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے،

واضح رہے کہ ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا۔

اسلام آباد کی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی، خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور سندھ اسمبلی کے ہالز پولنگ اسٹیشن بنے ہیں جہاں ووٹرز بنے ہوئے ارکان اسمبلی موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.