جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

شرمیلا فاروقی نے بیٹے کی ملی نغمہ پڑھتے ویڈیو شیئر کردی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بیٹے کی یومِ آزادی کے موقع پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر بیٹے حسین کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس ننھے سے بچے کو سبز ہلالی رنگ کا لباس پہنے، نغمے پڑھتے اور پرچم لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنی اس پوسٹ کے  کیپشن میں قوم کو 76ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میری پہچان پاکستان۔‘

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں شرمیلا فاروقی کے مداح و صارفین اُنہیں آزادی کی مبارکباد کا جواب دیتے ہوئے اُن کے بیٹے حسین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.