سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروباروں کی ترقی سے شرح نمو میں اضافہ اور ملازمتیں پیدا ہوتی ہیں۔
مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم سائزانٹرپرائز ڈے پرسابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹرشمشاد اخترنے ایک بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروباروں کی ترقی سے شرح نمومیں اضافہ اور ملازمتیں پیدا ہوتی ہیں، ایس ایم ایز کو درپیش دشواریوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے۔
سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ کاراندازپاکستان چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کےلئے قرضہ فراہم کرتا ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ بینکوں، لیزنگ کمپنیوں اور دیگرمالیاتی اداروں کے ذریعے شراکت داری بھی مرتب کی جاتی ہے۔
شمشاد اختر نے یہ بھی کہا کہ کارانداز چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں میں بڑھوتری کےلئے سرمایہ فراہم کرتا ہے۔
سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کارانداز نے ٹیکنالوجی، فوڈ پراسسنگ، طب اورٹرانسپورٹ کے شعبوں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔
اُن کا کہنا تھاکہ کارانداز پاکستان گرین فنانسنگ کے حوالے سے مواقع کی فراہمی کیلئے بھی اپنا دائرہ کار وسیع کررہا ہے۔
Comments are closed.