وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وفاقی حکومت سے صوبۂ سندھ کو اس کے حصے کا پانی دینے کی اپیل کر دی۔
جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، وفاقی حکومت اس معاملے پر نوٹس لے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو پہلے ہی چیلنجز کا سامنا ہے، پانی کی اس قلت سے معیشت مزید مشکلات کا شکار ہو جائے گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پانی کی قلت سے زرعی پیداوار اور پھلوں کے باغات متاثر ہو رہے ہیںے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کو 1991ء کے معاہدے کے تحت پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
صوبائی وزیر نے وفاق سے اپیل کی کہ پانی کی قلت کو ختم کرنے کے لیے صوبوں میں فارمولے کے تحت پانی تقسیم کیا جائے۔
Comments are closed.