پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن نے ملک سے باہر جانے کی اجازت کیلئےسندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 اگست کو نیب سے جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کے وکیل کو درخواست کی کاپی نیب پراسیکیوٹر کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وکیل شرجیل میمن کا عدالت میں دائر دارخواست میں کہنا ہے کہ صاحبزادی کا امریکا کی یونیورسٹی میں داخلہ ہوگیا ہے، باپ کی حیثیت سے بیٹی کو یونیورسٹی کے پہلے دن چھوڑنے کی خواہش ہے۔
شرجیل میمن کا درخواست میں کہنا ہے کہ ملک سے باہر جانے کی اجازت کیلئے شرائط تسلیم کرنے کیلئے تیار ہوں، 15 اگست کو ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے اثاثے بنانے، غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس دائرہیں، انہوں نے سندھ ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانتیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ شرجیل میمن کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کی انکوائری بھی جاری ہے۔
Comments are closed.