وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے تحریک انصاف کے چئیرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کرنا چاہتا ہے تو اپنے بہن بھائیوں، بیگمات اور بچوں کو لے کر آئے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ اپنے بچے لندن میں یا بنی گالا میں رکھیں اور قوم کے بچوں کو لاٹھی چارج کے لیے آگے کردیں۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ اگر لانگ مارچ میں عمران خان کے خاندان کے لوگ نہیں آتے تو پھر کسی کو بھی جانے کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ لوگ لانگ مارچ کی تاریخ مانگ رہے ہیں لیکن خان صاحب کو لانگ مارچ کے رسک کا پتہ ہے، اس لیے وہ لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے گریز کر رہے ہیں۔
Comments are closed.