پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) اور جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔
چوہدری شجاعت حسین نے ان خیالات کا اظہار ق لیگ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر صدر چوہدری سرور اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔
سابق وزیراعظم نے دوران اجلاس ملکی حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کےلیے ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کےلیے ریلی 17 مئی کو دن 3 بجے مسلم لیگ ہاؤس سے لاہور پریس کلب تک نکلی جائے گی۔
چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے جی ایچ کیو اور جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔ اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
اس موقع پر چوہدری سرور نے کہا کہ نجی اور دفاعی املاک پر حملہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔
چوہدری شافع حسین نے دوران اجلاس کہا کہ دفاعی املاک پر حملہ کرنے والے پاکستان اور عوام کے دشمن ہیں۔
Comments are closed.