پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے استفسار کیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو میرے موکل کا ریمانڈ کیوں چاہیے؟
ایک بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ انہیں 12 گھنٹے کھانا اور پانی نہیں دیا گیا ہے۔
نعیم پنجوتھا نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ سائفر وزارت خارجہ میں موجود ہے، کسی سے کچھ شیئر نہیں کیا۔
پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ شاہ محمود قریشی اس معاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کرواچکے ہیں، وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Comments are closed.