بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ محمود کا ن لیگ پر عدلیہ پر حملے کا الزام

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ (ن) پر عدلیہ پر حملہ کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا مہم کے پیچھے مسلم لیگ (ن) کا ہاتھ ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کی تعمیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر عطا تارڑ نے عجیب و غریب بیانات دیے ہیں، سپریم کورٹ کو ان سے سوال کرنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.