جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شاہ محمود قریشی ،حلیم عادل سمیت دیگرکو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

  کراچی: الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت دیگرکو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے روبرو حلقہ این اے 214، حلقہ این 214 سے زین قریشی، حلقہ این 238 سے حلیم عادل شیخ، حلقہ این اے 241 سے ارسلان خالد اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اختیار بیگ کی حلقہ این اے 241 سے ریٹرننگ افسران کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی کے رہنماں  شاہ محمود قریشی، زین قریشی، حلیم عادل شیخ اور ارسلان خالد کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔  ٹریبیونل نے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کو این اے 241 سے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی۔

الیکشن ٹریبونل نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو این اے 214 عمر کوٹ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ ٹریبونل نے زین قریشی کے بھی این اے 214 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔

الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ واجبات سے متعلق سند پیش نہ  کرنے پر ریٹرننگ افسر نے کاغزات مسترد کردیئے تھے۔الیکشن ٹریبونل نے این اے 238 سے حلیم عادل شیخ کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

ریبیونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل ٹریبونل نے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کو حلقہ این اے 241 سے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی۔

ٹریبونل نے ریمارکس دیئے کہ اگر دہری شہریت ختم ہوچکی ہے تو بیان حلفی جمع کرائیں۔ اگر بیان حلفی غلط ثابت ہوا تو الیکشن جیتنے کے بعد کامیابی منسوخ ہوجائے گی۔حلقہ این اے 241 سے پی ٹی آئی امیدوار ارسلان خالد کی اپیل منظور کرلی۔

ٹریبونل  نے ارسلان خالد کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ مقدمہ ظاہر نہ کرنے پر ریٹرننگ افسر نے کاغذات مسترد کیئے تھے۔

You might also like

Comments are closed.