جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

اسلام آ باد: سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔

پاکستان ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا کہ سینیٹ میں 8 فروری کے انتخابات معطل کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور ہوگئی ہے، قرارداد خیبرپختونخوا سے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔

سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ ملک کے بعض علاقوں میں شدید سردی کا موسم ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی جماعتوں کے رہنماں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیز نے ریلیوں پر حملوں کا سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ کورونا کا معاملہ بھی اس وقت ہے، 8 فروری کو انتخابات ملتوی کرنے چاہئے۔ سینیٹ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر افنان اللہ خان نے قرارداد کی مخالفت کی۔

You might also like

Comments are closed.