اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللّٰہ نے اپنے والدین شاہ عبداللّٰہ اور ملکہ رانیہ کو شادی کی 30ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔
شہزادہ حسین نے انسٹاگرام پر بادشاہ اور ملکہ کی شادی کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام تحریر کیا۔
ساتھ ہی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شاہی خاندان کے ایک ساتھ گزارے گئے ماہ و سال کی جھلکیاں شامل تھیں۔
شہزادہ حسین نے کہا کہ بہت محبت اور شفقت کرنے والے والدین کو شادی کی 30ویں سالگرہ مبارک ہو۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیں خلوص اور بےغرض ہوکر قربانی دینے کا مقصد سمجھایا۔
شہزادہ حسین نے مزید کہا کہ اللّٰہ آپ کو صحت اور خوشیاں عطا فرمائے۔
دوسری طرف ملکہ رانیہ نے بھی شاہ عبداللّٰہ کیلئے انسٹاگرام پر پیغام لکھا۔
ملکہ رانیہ نے کہا کہ ہر گزرتا دن ہمیں اور قریب کر دیتا ہے اور ہر گزرتا سال مجھ پر واضح کرتا ہے کہ آپ کے ساتھ زندگی گزارنا میرے لیے کتنی بڑی سعادت کی بات ہے۔
ملکہ رانیہ نے مزید کہا کہ شادی کی 30ویں سالگرہ مبارک ہو، میرے بادشاہ۔
Comments are closed.