خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کے نام جلد صحتیابی کا پیغام جاری کیا ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی وزیراعظم عمران خان کی جلدصحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
Comments are closed.