سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو یوم آزادی پاکستان پر مبارکباد دی ہے۔
جدہ سے سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی صدر پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کےلیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments are closed.