جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

شاہین شاہ آفریدی کے نام ایک اور اعزاز

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنے والے بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

شاہین شاہ آفریدی ون ڈے میچز میں 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستانی بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔

نوجوان کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس مسلسل تین میچوں میں 15 اکٹیں لینے کا منفرد اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔

21 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے 24 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کیں، حسن علی نے بھی 24 میچوں میں ہی 50 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے یہ اعزاز 26 اننگز کھیلنے کے بعد اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیتنے میں شاہین شاہ آفریدی نے اہم کردار ادا کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے 3 میچوں میں 194 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پہلے میچ میں 61 رنز دے کر 2 جبکہ دوسرے میچ میں 75 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ اپنے نام کی، تیسرے مقابلے میں 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.