پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سسر شاہد خان آفریدی کی حمایت میں بیان جاری کردیا۔
شاہد آفریدی نے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے متعلق اپنے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل بیان پر وضاحت دیتے ہوئے اس کی تردید کی تھی۔
اسی حوالے سے شاہد آفریدی نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ کل سے سوشل میڈیا پر میرے نام سے عمران خان کےلیے ایک بیان چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی افسوس کی خبر ہے جو بھی یہ کر رہا ہے وہ بہت ہی گندی سیاست کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سے شاہد آفریدی کے نام سے منسوب ایک بیان وائرل ہو رہا ہے جس کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتاری دے دینی چاہیے تاکہ ملک کے مسائل میں کمی آ سکے۔
شاہد آفریدی کی تردید کے بعد اب شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سسر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ صرف پاکستان کے بارے میں سوچیں۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہمیں اپنے آپ کو کسی ایسے کام میں شامل نہیں کرنا چاہیے جو ہمیں مزید تقسیم کرے۔‘
شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی اپنی فلیڈز میں مثبت رہ کر پاکستان کا حق ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نور ہے، اللّٰہ پاک اس نور کی ہمیشہ حفاظت فرمائے گا۔ آمین۔
Comments are closed.