بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین آفریدی اپنے سسر شاہد آفریدی کو کس نام سے پکارتے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ہونے والے سُسر، سابق کرکٹ ٹیم کے کپتان، بوم بوم آفریدی کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ میں شاہین آفریدی نے اپنے ہونے والے سسر کو اُن کے نِک نیم ’لالا‘ سے پکارا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کا اپنے ہونے والے سسر کے ساتھ سوشل میڈیا انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’اصل ورزش تب شروع ہوتی ہے جب آپ لالا کے ساتھ جم جاتے ہیں‘۔

دوسری جانب شاہد اور شاہین آفریدی کے مداح اِن دونوں ستاروں کا موازنہ کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں شاہین شاہ آفریدی کے  کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ  شاہین سے زیادہ ہینڈسم اُن کے سسر یعنی شاہد آفریدی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.