پاکستان کے فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا۔
شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، سی او او ثمین رانا اور ڈائریکٹر عاقب جاوید سے ملاقات کی، اس دوران انہیں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر مکمل ہونے اور اس کی ورکنگ کے بارے میں بتایا گیا۔
شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے نوجوان کرکٹرز کو ٹپس بھی دیں۔
دونوں بولرز نے سینٹر میں سہولتوں کو عالمی معیار کا قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اس سطح پر ہر سہولت دینے کا کریڈٹ لاہور قلندرز کو جاتا ہے، یہاں سے قومی ٹیم کو مزید کھلاڑی ملیں گے۔
Comments are closed.