جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

شاہین آفریدی کو انٹرنیشنل کرکٹ کی یاد ستانے لگی

قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو انٹرنیشنل کرکٹ کی یاد ستانے لگی۔

شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو لگائی اور تحریر کیا کہ زیادہ دیر کے لیے کرکٹ سے دور نہیں رہ سکتا۔

ویڈیو میں شاہین آفریدی بولنگ کے ساتھ پاور ہٹنگ کی بھرپور پریکٹس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باوجود شاہین آفریدی پریکٹس سیشن کا ناغہ نہیں کرتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.