ہفتہ 12؍رجب المرجب 1444ھ4؍فروری 2023ء

شاہین آفریدی تصاویر وائرل کرنے والوں سے ناراض

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل کرنے والوں سے ناراض ہوگئے۔  

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے برہمی کا اظہار کیا جبکہ مداحوں سے تصاویر شیئر نہ کرنے کی درخواست بھی کرتے نظر آئے۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین آفریدی نے نکاح کے موقع کی تصاویر شیئر کیں۔

فاسٹ بولر نے تحریر کیا کہ ’مایوسی کی بات ہے کہ ہماری پرائیویسی کا احترام نہیں کیا گیا۔ میری درخواست کے باوجود لوگوں نے لحاظ نہیں کیا۔‘

شاہین آفریدی نے لکھا کہ ’بغیر کسی شرم کے لوگ سوشل میڈیا پر چیزیں شیئر کرتے رہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں سب سے پھر درخواست کروں گا کہ ہماری فیملی سے تعاون کریں۔ ہمارا یادگار دن خراب نہ کریں۔‘

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا نکاح گزشتہ روز لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی میں ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی اور ان کی اہلیہ انشا کی تصاویر بھی  وائرل ہورہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.