پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کا کہنا ہے کہ کل پارلیمان میں شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر کے سامنے جاکر جوتا مارنے کی بات کی جو غیر سیاسی اور غیر اخلاقی تھی، وہ اسپیکر قومی اسمبلی سے معافی مانگیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے کہا کہ عام عوام کا احتجاج ہوتا ہے تو یہ لوگوں کو مارنے کے لیے بھاگتا ہے۔
صداقت عباسی نے کہا کہ اسپیکر کو دھمکی دینے سے تضحیک ہوئی ہے، مذمت ہونی چاہیے، ہم پوٹھوہار اور کوہسار میں ہم تہذیب میں رہ کر الیکشن لڑتے ہیں، یہ واقعہ کارکنان اور معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون شاہد خاقان عباسی کے معافی مانگنے تک انہیں نمائندگی سے ہٹائے، ہم ممبرز مل کر اسپیکر کے پاس جائیں گے، اسپیکر نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے صداقت عباسی نے پوٹھوہار میں سب سے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔
Comments are closed.