پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو گئی ہیں۔
بوم بوم اور لالا جیسے ناموں سے مشہور کرکٹر شاہد خان آفریدی کی 20 سال پرانی تصویریں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی ہیں۔
شاہد آفریدی کی یہ تصاویر اُن کی شادی کی ہیں۔
شاہد آفریدی کی وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کے لباس میں دولہا بنے بیٹھے ہیں۔
شاہد آفریدی کی دو تصاویر میں اُن کے ہمراہ سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور جاوید میاں داد کو دیکھا جا سکتا ہے۔
پاکستان کے اسپورٹس صحافی کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ان تصویروں کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ شاہد خان آفریدی کی یہ تصویریں سال 2000ء میں اُن کی شادی کے موقع پر لی گئی تھیں۔
Comments are closed.