انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ فائنل سے پہلے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی کٹ پہن کر میدان میں نکل آئے۔
شاہد خان آفریدی نے کنئیرڈ کالج لاہور میں فار چینج کیمپ میں بیٹنگ اور بولنگ کے جوہر دکھائے اور پاکستان کو ورلڈکپ جیتنے کے لیے فیورٹ قراردیا۔
کنئیرڈ کالج میں پسماندہ علاقوں کے لڑکوں اور لڑکیوں کے کرکٹ فار چینج کیمپ کی اختتامی تقریب ہوئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور ترجمان امریکی قونصلیٹ کارل روجر کے ہمراہ بچوں کےساتھ فرینڈلی میچ کھیلا۔
شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام کو بھی سب کچھ بھول کر فائنل سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اس وقت فارم میں ہے، شکر ہے حارث کو تیسرے نمبر پر کھلا رہے ہیں۔
تربیتی کیمپ کی اختتامی تقریب میں 6 شہروں سے آئے لڑکے لڑکیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
Comments are closed.