قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دور میں کرکٹ میچوں کے دوران امپائروں سے متعلق قوانین پر اعتراض اٹھا دیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران امپائر بالر کی کیپ کیوں نہیں پکڑ سکتے؟
سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امپائر بھی ٹیم اور مینجمنٹ کے ہمراہ ببل میں ہی ہوتے ہیں، یہاں تک کہ میچ کے اختتام پر ہاتھ بھی ملاتے ہیں تو کیپ پکڑنے کی اجازت نہ ہونا عجیب بات ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے سبب آئی سی سی نے کچھ نئے قواعد جاری کیے تھے۔
آئی سی سی نے گیند چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
Comments are closed.