پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نیپال کے ٹی 20 ٹورنامنٹ ای پی ایل کا حصہ بن گئے۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہد آفریدی نے مداحوں کو اپنے ایورسٹ پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کی اطلاع دی۔
شاہد آفریدی لیگ میں کھٹمنڈو کنگز الیون کی نمائندگی کریں گے جس کی تصدیق شاہد آفریدی اور ای پی ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔
شاہد آفریدی مقامی کھلاڑی سندیپ لامے چانے کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ایورسٹ پریمیئر لیگ (ای پی ایل) رواں برس 25 ستمبر سے شروع ہوگی جس میں دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی شریک ہوں گے۔
مایہ ناز آل راؤنڈر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ نیپال جانے کے لیے تیار ہیں، وہ اس دوران مزید دیگر جگہوں پر بھی جائیں گے جن کے متعلق سنا ہے کہ ان جیسی خوبصورتی کہیں اور نہیں ہے۔
Comments are closed.