جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

شاہدرہ میں ماں نے دو بیٹوں کو قتل کردیا

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ماں نے دو بیٹوں کو قتل کرکے خود کو زخمی کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماں نے دونوں بیٹوں کو گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کیے گئے بچوں کی عمریں دس سال اور 8 سال ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماں 6 سال کی بیٹی کا بھی گلہ دبا رہی تھی، تاہم دیور نے بچالیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے خود کو بھی چھری مار کر زخمی کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.