پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شاہان ملک شہید اپنے والد کی طرح پارٹی کا بڑا اثاثہ تھے۔
ایک بیان میں پی پی چیئرمین نے سابق ممبر پنجاب اسمبلی شاہان ملک کے قتل پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک شاہان کے قتل پر پارٹی اور قیادت سوگوار ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ شاہان ملک شہید اپنے والد حاکمین خان کی طرح پارٹی کا بڑا اثاثہ تھے۔
انہوں نے اس موقع پر ملک شاہان کے خاندان سے تعزیت کی، شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومت ملک شاہان کے قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لائے۔
Comments are closed.