خیبرپختونخوا کے وزیر محنت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ شانگلہ کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کا جلسہ مسترد کردیا ہے۔ جلسے کیلئے کوہستان اور بٹ گرام سے دیہاڑی پر لوگوں کو لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے گزارش ہے کہ آٹے پر پابندی نہ لگائے۔آٹا خیبر پختونخوا پہنچنے دیں تاکہ صوبے کے عوام چوکر کھانے پر مجبور نہ ہوں۔
شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ بشام ایکسپریس وے منصوبہ کے پی حکومت کا ہے۔ شانگلہ میں یونیورسٹی کے قیام کا ایکٹ 10 مئی کو پاس ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ شانگلہ کے علاقے بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر عوام کو سستا آٹا نہیں ملا تو میں اپنے کپڑے بیچ کر عوام کو آٹا مہیا کروں گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے یہ درخواست کروں گا کہ صوبے میں عوام کو اتنی ہی قیمت میں آٹا مہیا کریں جتنی پنجاب میں ہے۔
Comments are closed.