شام میں باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کردیا، قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد شام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 18 سالہ لڑکی محلے کے لڑکے کو پسند کرتی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے قتل میں 11 افراد نے حصہ لیا۔
قتل میں شریک ایک شخص نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر نشر کی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر والے لڑکی کی شادی چچا زاد سے کروانا چاہتے تھے۔
Comments are closed.