شام کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 71 افراد ہلاک ہوگئے، کشتی کے 20 مسافروں کو بچا لیا گیا۔
کشتی کے بچ جانے والے مسافروں کے مطابق لبنان سے آنے والی کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 120 سے 150 تک مسافر سوار تھے۔
لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں لبنانی، شامی اور فلسطینی تارکین وطن موجود تھے۔
کشتی ڈوبنے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.