بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پانی ذخیرہ کرنے کی جگہیں بناتے تو تباہی نہ ہوگی، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اچھا کیا کہ سیلابی تباہ کاریوں کے ساتھ ترقی یافتہ ممالک کو ان کی ذمہ داریاں بتائیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خود وزیراعظم اور ان کی حکومت نے اس سلسلے میں کیا کیا؟

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 4 دہائیوں میں انہوں نے پانی ذخیرہ کرنے کی جگہیں بنائی ہوتی تو یہ تباہی نہ ہوتی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سونامی بلین ٹری کو پوری دنیا نے سراہا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ لگتا یہی ہے کہ انہوں نے ہماری کوئی پرانی تقریر اٹھا کر کاپی پیسٹ کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.