شادی ہالز کی بندش سے 10 لاکھ افراد کا روزگار داؤ پرلگ گیا، 15 رمضان سے شادی ہالز کھول کا اعلان سامنے آگیا۔
کراچی آل پاکستان کیٹرز، ڈیکوریٹرز اور بینکوئٹس ایسوسی ایشن کے شارق میمن اور قیس منصور شیخ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
شارق میمن اور قیس منصور شیخ نے 15 رمضان سے ایس او پیز کے مطابق شادی ہالز کھولنے کا اعلان کردیا۔
شارق میمن نے کہا کہ شادی ہالز مالکان شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں، 15رمضان سے ایس او پیز پر عمل کرتے کاروبار کا آغاز کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ این سی او سی کے احکامات 8 فیصد زائد کیسسز زدہ علاقوں میں بندش کے ہیں، کراچی میں کورونا کیسسز دیگر شہروں کے مقابلے انتہائی کم ہیں۔
قیس منصور شیخ نے یہ بھی کہا کہ شادی ہالز کو اوپن ایئر کام کرنے کی اجازت دی جائے، بندش سے 10 لاکھ افراد کا روزگار داؤ پر لگ گیا ہے۔
Comments are closed.