جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

شاداب کی T20 سیریز میں شرکت مشکوک

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تشکیل کی ابتدائی مشاورت شروع کردی گئی ، فٹنس مسائل سے دوچار شاداب خان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان کی عدم موجودگی میں لیگ اسپنر زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، آل راونڈر عامر یامین اور عماد بٹ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کیلئے اعظم خان اور شرجیل خان کے ناموں پر بھی غور کیا جاسکتا ہے ، عبداللہ شفیق کا ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ پانا مشکل ہو گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.