منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

شاداب خان کا اسکیچ بنانے والی ننھی فین کی خواہش پوری ہو گئی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا اسکیچ بنانے والی ننھی فین زریش نیازی کی خواہش پوری ہو گئی۔

شاداب خان نے اسلام آباد سے روانگی سے قبل زریش نیازی کی خواہش پوری کر دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ہوٹل میں 12 سالہ فین سے ملاقات کی، زریش نیازی نے شاداب کو اسکیچ پیش کیا۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ زریش نیازی شاداب خان کی فین ہیں۔

شاداب خان ننھی فین کی مصورانہ صلاحیتوں کے معترف ہو گئے۔

واضح رہے کہ 12 سالہ زریش نیازی نے شاداب خان کا اسکیچ بنایا تھا اور اسکیچ شاداب کو گفٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.