اسلام آ باد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سی پیک کی 10سالہ تقریبات کے موقع پرصدرشی جن پنگ کے پیغام کا شکر گزار ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا صدرشی جن پنگ نے پاکستان کی حمایت اور یکجہتی کا اہم پیغام دیا،بیلٹ اینڈ روڈ تعاون منصوبہ عوامی فلاح بہبود سے متعلق چینی صدرکے عزم کاعکاس ہے۔
سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے، توانائی اورسماجی واقتصادی شعبوں میں اہم سنگ میل عبور ہوئے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں شروع کیا گیا بی آرآئی فلیگ شپ منصوبہ حقیقت بن چکا ہے،سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے مزید توانائی اور جذبے سے کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔
Comments are closed.