سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے رات گئے لاہور کے پوش علاقوں کا دورہ کیا۔ لبرٹی مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ ، ڈیفنس ایچ بلاک میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد ریستوران سیل اور ہوٹل مالکان سمیت درجنوں افراد گرفتار کرلیے گئے۔
غفلت برتنے پر پولیس افسران کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا۔
ادھر نارووال میں 10دکانیں سیل کرکے جرمانہ عائد کیا گیا، وہاڑی میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد گرفتار کیے گئے۔
علاوہ ازیں بنوں میں 128 دکانیں اور 50 مارکیٹس سیل کرکے 80 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
Comments are closed.