سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نےبیرون ملک سے آنے والے مسافروں، چارٹرڈ اور ذاتی طیارے رکھنے والوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔
سی اے اے نے کیٹگری اے میں شامل ممالک کی تعداد 24 سے کم کرکے 15 کردی ہے، تاہم یہ نہیں بتایا کہ اب ان 9 ممالک کی کیٹگری کیا ہوگی؟
سی اے اے نے کیٹگری سی کے ممالک سے آئے مسافروں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی اے اے حکا م کے مطابق نئی ایڈوائزری 14 مارچ تک نافذ رہے گی، کیٹگری اے میں شامل ممالک سے آئے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
حکام کے مطابق اے کیٹگری میں چین، سعودی عرب، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھوٹان، میانمار، نیپال، ویتنام جنوبی کوریا سمیت دیگر ملک شامل ہیں۔
سی اے اے کے مطابق کیٹگری بی کے ممالک سے آئے مسافروں پر سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کیٹگری سی کے ملکوں سے آئے مسافروں پر پاکستان آنے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سی اے اے کے مطابق کیٹگری سی کے ملکوں کے شہریوں کو پاکستان آنے کیلیے اجازت نامہ لینا ہوگا، اس کیٹگری میں برطانیہ،جنوبی افریقا، برازیل اور کینیا سمیت 15 ممالک شامل ہیں۔
Comments are closed.