سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ڈومیسٹک پروازوں میں مسافروں کو پیک کھانا دینے کی اجازت دے دی۔
سی اے اے نے کورونا ضوابط سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت مسافروں کو پیک کھانا دیا جائے گا۔
سی اے اے حکام کے مطابق پارکنگ ایریا سے ایک کے بعد ایک مسافروں کو چھوڑا جائے۔
نئے حکم نامے کے مطابق اے ایس ایف ٹرمینل بلڈنگ میں مسافروں کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سی اے اے حکام کے مطابق ایئرپورٹ منیجرز، ہوائی اڈوں پر سماجی فاصلے کی عمل درآمد کرانے کے پابند ہوں گے۔
نئے حکم نامے کے مطابق مسافروں کے لیے سینیٹائزر کا بندوست ایئرلاینز کے ذمہ ہوگاجبکہ دوران پرواز ماسک پہنا لازمی ہوگا۔
سی اے اے حکام کے مطابق فضائی میزبان پرواز کے دوران مسافروں کی ماسک کے ساتھ بیٹھے ہونے کی تصاویر لیں گے۔
نئے حکم نامے کے مطابق تصاویر سی اے اے کے متعلق سیکشن کے حوالے کی جائیں گی، نئے احکامات 31 اکتوبر 2021 تک قابل عمل ہوں گے۔
Comments are closed.