بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سمیع ﷲ کے مجسمے میں ہاکی اور گیند دوبارہ نصب

بہاولپور میں فلائنگ ہارس اولمپیئن سمیع ﷲ کے مجسمے میں ہاکی اور گیند دوبارہ نصب کر دی گئی، ہاکی اور گیند مجسمے سے چوری کرلی گئی تھی۔

شہری کا کہنا ہے کہ مجسمہ لگانے کے کچھ دنوں بعد مجسمے سے بال چوری ہوئی، اب ہاکی غائب ہوگئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مجسمے سے بال اور ہاکی چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اولمپیئن سمیع ﷲ خان کا مجسمہ بہاولپور میں اسپتال چوک پر لگایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.