نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے فضائی سفر سے متعلق نئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
نئے احکامات کے تحت سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں سے متعلق ایس او پیز کی 30 اپریل تک توسیع کردی۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ کیٹیگری ’سی‘ ممالک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بھارت سمیت 23 ممالک کو کیٹیگری ’سی‘ میں شامل کیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کیٹیگری ’بی‘ میں شامل ملکوں سے آنے والوں کا 72 گھنٹے قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا، چین، سعودی عرب سمیت 20 ملکوں کو کیٹیگری ’اے‘ میں شامل کیا گیا ہے، کیٹیگری ’اے‘ ملک کے مسافر کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔
Comments are closed.