سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے کمنٹیٹر رمیز راجہ کو جنوبی افریقہ سے وطن واپس آنے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کا شمار کورونا سے متاثرہ کیٹگری ’سی‘ ملکوں میں ہوتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر سی اے اے نے رمیز راجہ کو وطن واپس آنے کی اجازت دی۔
رمیز راجہ پاک جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کے لیے 26 مارچ کو جنوبی افریقہ گئے تھے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کو وطن واپسی پر کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی کرنا ہوگا۔
Comments are closed.