پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں سی این جی اسٹیشن ہفتے میں 3 دن کھولنے کا حکم دیا اور اس حوالے سے 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سی این جی اسٹیشن ہفتے میں 3 دن یعنی جمعہ، پیر اور بدھ کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔
عدالت نے کہا کہ اندازہ ہے کہ ملک میں گیس کی رسد و طلب میں فرق ہے، ایسے اقدام نہیں ہونا چاہئیں، جس سے دوسروں کے حقوق متاثر ہورہے ہوں۔
پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فیصلے کی خلاف ورزی توہین عدالت تصور اور کارروائی کی جائے گی۔
عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سوئی ناردرن اور سی این جی ایسوسی ایشن باہمی مشاورت سے شیڈول میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.