کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع شنگھائی ناردرن فش میل پروجیکٹ کو سیکیورٹی کے ناکافی انتظامات اور ایس او پی پر عملدرآمد نہ کرنے پر سر بمہر کردیا گیا ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق تھانہ سکھن کے علاقے میں قائم پروجیکٹ میں 6 چینی باشندے کام کر رہے ہیں۔ بہت چھوٹی چار دیواری اور بغیر سیکیورٹی انتظامات کے کام جاری تھا۔
قانون کے تحت پروجیکٹ کو اپنے سیکیورٹی گارڈ رکھنا تھے، ایک بھی سیکیورٹی گارڈ نہیں رکھا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ میں نہ تو سیکیورٹی کیمرے تھے نہ ہی کوئی واچ ٹاور بنایا گیا۔
علاوہ ازیں چینی باشندے اپنی آمدورفت بھی غیر محفوظ طریقے سے کر رہے تھے جبکہ وہاں روشنی کا بھی نامناسب انتظام تھا۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق پروجیکٹ کو بار بار انتباہ کیا گیا مگر ایس او پی پر عمل درآمد نہ کیا جا سکا، لہٰذا ولنریبل پروجیکٹ ایکٹ کے تحت پروجیکٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.