لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وسیم خان نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کے آنے پر شکر گزار ہیں، کامیاب سیریز جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپریل میں پاکستان ٹیم ساؤتھ افریقا میں کھیلے گی، ہم صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں، پی ایس ایل شروع ہونے دیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔
پی سی بی سی ای او نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو خود ذمہ داریاں نبھانی چاہیے، ریجنز کی کمیٹیوں کا اعلان جلد ہوگا، گورننگ بورڈ کا اجلاس 27 فروری کو کراچی میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم اگلے برس مکمل سیریز کے لیے آئے گی، ملک میں اب سیکیورٹی کا ایشو نہیں رہا اب کوویڈ 19 بڑا مسئلہ ہے۔
وسیم خان نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل کی تیاریاں جاری ہیں ٹکٹوں کی فروخت پیر سے شروع ہو گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ایونٹس کا فیصلہ اکتوبر نومبر تک ہو گا۔
Comments are closed.