سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے استعفے پر الیکشن کمیشن کا بیان سامنے آ گیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید ایک ذہین اور محنتی افسر ہیں، وہ بہت اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ عمر حمید کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی، عمر حمید اس وقت میڈیکل ریسٹ پر ہیں، ان کی صحت نے اجازت دی تو وہ جلد اپنے فرائض انجام دیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے، الیکشن کمیشن کے کسی کام میں رکاوٹ یا رخنہ نہیں ہے، تعطیلات کے دنوں میں بھی الیکشن کمیشن کے دفاتر کام کر رہے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکریٹری کی غیر موجودگی میں دونوں اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کام احسن طریقے سے چلا رہے ہیں۔
Comments are closed.